English Urdu
Islamic Dream
  • ہم سے رابطہ کریں|
  • ہمیں جانیں|
  • فورم|
  • زیارات|
    • اللہ تعالیٰ کو دیکھنا
    • فرشتوں کو دیکھنا
    • پیغمبران کو دیکھنا
    • خلفائے راشدین کو دیکھنا
  • علم تعبیر|
  • خوابوں کی اقسام|
  • مرکزی صفحہ
اسلامی خواب
  • مرکزی صفحہ
  • خوابوں کی اقسام
  • علم تعبیر
  • ▾ زیارات
    • اللہ تعالیٰ کو دیکھنا
    • فرشتوں کو دیکھنا
    • پیغمبران کو دیکھنا
    • خلفائے راشدین کو دیکھنا
  • ہمیں جانیں
  • ہم سے رابطہ کریں

Hijri Date

Hijri Calendar

خوابوں کی اقسام

حضر ت علی i نے ارشاد فر مایا ہے کہ حق تعالیٰ کے عجا ئبا ت خلق میں سے ایک خواب بھی ہے اور نیز جو کچھ خواب میں نیکی اور بدی پہنچتی ہے وہ اللہ  کے حکم سے ہوتی ہے ۔ حضرت ابوہریرہ h سے روایت ہے کہ آنحضر ت محمد g نے ارشاد فر مایا ہے

1 الرُّؤْيَا ثَلاَثٌ حَدِيثُ النَّفْسِ، وَتَخْوِيفُ الشَّيْطَانِ، وَبُشْرَى مِنَ اللَّهِ صحیح بخاری : کتاب التعبیر ، حدیث 7017
خواب تین طرح کے ہیں ۔ دل کے خیالات ‘ شیطان کا ڈرانا اور اللہ کی طرف سے خوشخبری (صحیح بخاری: 7017)

حضرت جعفر صادق i نے ارشاد فر ما یا ہے کہ اصل خواب تین قسم پر ہیں ایک کو حکم ، دوسر ے کو متشا بہ تیسر ے کو اضغا ث و احلام کہتے ہیں ۔ اصغاث و احلا م یعنی پر یشان خواب چار گروہ دیکھتے ہیں ۔ اول گر وہ کہ جس کی طبعیت فساد کی طرف ما ئل ہے ۔ دوئم گروہ جو شراب خور ہے ۔ سوئم گروہ جو خلط سو دا پیدا کرنے والی غذا کھاتا ہے جیسے بینگن ، مسور ، نمک ملا ہو ا گوشت اور جو چیزیں ان کے مشا بہ ہیں چہارم گروہ ، نا بالغ بچے ایسے خواب دیکھتے ہیں ۔

حضرت دانیال r نے فر مایا ہے کہ خواب اصل میں دو چیزیں ہیں۔ ایک حقیقت حال پر آگاہ کر نے والی ہےاور دو سری سر انجا م کار سے اطلاع دینے والی ہے ۔ ان دو کی مزید چار قسمیں ہیں۔ ایک خواب امر کرنے والی ہے ،دوسری خواب منع کرنے والی ہے ،تیسری خواب ڈرانے والی ہے اورچوتھی خواب خوشخبری دینے والی ہے ۔

حضرت محمد بن سیرین r نے ارشاد فر ما یا ہے کہ خواب دو قسم پر ہیں ۔ ایک خواب حکم ، یعنی فیصلہ کن جو درست ہو تا ہے اور دو سرے اصغاث و احلام جو پر یشان اور پر اگند ہ خواب ہو تے ہیں ۔ خواب پریشان بھی تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ بعض طبیعت اور خواہش کے غلبے سے ، بعض شیطان کی نمائش سے اور بعض نفس کی اپنی باتوں سے۔

حضرت کر مانی r نے فر ما یا ہے کہ خواب تین قسم پر ہیں ۔ پہلی قسم حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہے ،دوسری قسم شیطان کا وسو سہ ہے اور تیسری قسم وہ بات ہے جو خیا ل میں جم جا تی ہے اور شوق کی وجہ سے اُسی کو خواب میں دیکھتا ہے ۔ سچا خواب فر شتے کی صورت ہو تا ہے جو لوح محفوظ سے بشا رت دیتا ہے ۔

حضرت مغربی r فر ما تے ہیں کہ خواب دو قسم پر ہیں ۔ ایک سچا اور دوسرا جھوٹا ۔ سچا خواب تین قسم پر ہے ،ایک بشارت ، دوسرا تنبیہ اور تیسرا الہام ۔ بشارت کی قسم یہ ہے کہ حق تعالیٰ نے ایک فر شتہ لوح محفوظ پر مقرر کیا ہوا ہے تا کہ جو کچھ نیکی اور بدی فر زند آدم کے سر پر آنے والی ہے اس کو اس کی اطلاع کرے ۔ اس پر خواب میں ظاہر کرے اس فرشتے کا نام ملک الرؤیا ہے ۔کسی کو بشارت پہنچا نی ہو تی ہے تو خواب کا فر شتہ خواب میں ظاہر کر دیتا ہے اور خواب تنبیہ یہ ہے کہ فر شتہ اس کو ڈراتا ہے اور آنے والی چیز کی اطلا ع دیتا ہے تا کہ خوا ب دیکھنے والا اطا عت کرے اور گناہ سے بچے ۔ خواب الہام یہ ہے کہ حق تعالیٰ فر شتے کو حکم دیتا ہے کہ وہ بندے کو خواب میں الہام کر ے تا کہ وہ صدقہ دے اور جہا د کر ے ۔ حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے ،گنا ہ سے بچے اور خلقت کے ساتھ احسان کرے ۔ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے

وَتُوْ بُوْ اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّہَ الْمُؤْ مِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ
ایمان والو! اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کر و تا کہ تم نجا ت پا ؤ۔ (النور 24/31)

جھوٹے خواب کی بھی تین قسمیں ہیں ۔ ایک خواب ہمت، دوسرا خواب علت اور تیسرا خواب شیطانی ۔ خواب ہمت یہ ہے کہ جو کچھ بیداری میں سوچ رہا تھا ،وہی کچھ خواب میں دیکھے ۔ اس خواب کی اصل نہیں ہے اور نہ اس کی تا ویل ہے ۔خواب علت یہ ہے کہ دکھیا آدمی جسمانی درد سے روتا ہے اور نیند میں وہی دردغلبہ کر تا ہے ۔ بری اور خوفناک چیزیں خواب میں دیکھتا ہے اور اس خواب کے باعث درد ہو تا ہے ۔اس خواب کی بھی اصلیت نہیں ہو تی ہے ۔خواب شیطانی یہ ہے کہ جسم ٹو ٹتا ہے یا نا ممکن چیز کو دیکھتا ہے ۔اس کی بھی تعبیر اور تا ویل نہیں ہو تی ہے ۔ چنانچہ حق تعالیٰ کا فر ما ن ہے

وَمَا نَحْنُ بِتَاْ وِیْلِ الْا َحْلَامِ بِعٰلِمِیْنَ
ہم پریشان خوابوں کی تاویل کے عالم نہیں ہیں ۔ (یوسف 12/44)

اس تقسیم سے ظا ہر ہے کہ خواب کی تما م اقسام صحیح ، قابل تعبیر نہیں ہو تیں ،بلکہ تعبیر اور اعتبا ر کے لائق خواب کی وہی قسم ہے جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشا رت و اعلام ہو ۔ حدیثِ نفس کی مثال یہ ہے کہ کو ئی شخص ایک کا م کرتا ہے ، وہ خواب میں بھی عمو ماً وہی چیزیں دیکھے گا جن میں دن بھر منہمک رہتا ہے۔ کوئی عاشق محروم جوہر وقت اپنے محبو ب کی یاد اور خیال میں مستغر ق رہتا ہے، وہ خواب میں بھی عمو ماً اسی کو دیکھتا ہے ۔ سچا خواب اس لئے دکھا یا جا تا ہے کہ بندہ محظوظ ہو اور طالب حق اور محبت الہٰی میں اور زیادہ سر گرم کار ہو ،ایسا خواب قابل تعبیر ہے اور اسی پر بڑے بڑے اہم نتا ئج مر تب ہو تے ہیں۔

Privacy Policy   |   Terms and Conditions   |   © 2025 Islamic Dreams. All Rights Reserved.

  • Previous
  • 1
  • Next