English Urdu
Islamic Dream
  • ہم سے رابطہ کریں|
  • ہمیں جانیں|
  • فورم|
  • زیارات|
    • اللہ تعالیٰ کو دیکھنا
    • فرشتوں کو دیکھنا
    • پیغمبران کو دیکھنا
    • خلفائے راشدین کو دیکھنا
  • علم تعبیر|
  • خوابوں کی اقسام|
  • مرکزی صفحہ
اسلامی خواب
  • مرکزی صفحہ
  • خوابوں کی اقسام
  • علم تعبیر
  • ▾ زیارات
    • اللہ تعالیٰ کو دیکھنا
    • فرشتوں کو دیکھنا
    • پیغمبران کو دیکھنا
    • خلفائے راشدین کو دیکھنا
  • ہمیں جانیں
  • ہم سے رابطہ کریں

Hijri Date

Hijri Calendar

خواب میں پیغمبران کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین r نے فرمایا ہے کہ پیغمبران p تین قسم پر ہیں ۔ (1) اولو العزم ، (2) مرسل، (3) نبی۔ پیغمبر اولو العزم چھ ہیں ۔
(1) حضرت آدم p
(2) حضرت نوح p
(3) حضرت ابراہیم p
(4) حضرت موسیٰ ؑ p
(5) حضرت عیسیٰ p
(6) حضرت محمد مصطفیٰ g

مر سل بیغمبر وہ ہیں کہ جن پر حضرت جبرائیل ؑ وحی لا ئے ہیں ۔ ان کی تعداد تین سو تیرہ ہے اورصرف نبی وہ ہیں کہ جن پر حضر ت جبرائیل ؑ نا ز ل نہیں ہو ئے ۔

جو شخص اولوالعزم پیغمبرکو خواب میں دیکھے عزت اور جلال کی دلیل ہے اور اگر مرسل کو دیکھے دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر اس گاؤں والے غم ،اندوہ اور سختی میں ہیں تو خیر ، صلاح اور دین و دنیا کے کاروبار کی آبادی دیکھیں گے۔ اگر پیغمبروں کو نقل مکانی کرتے دیکھے اور اس گاؤں پر بد دعا کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ حق  اس گاؤں پر بلائے عظیم نازل کریگا اور اسکا علاج توبہ اور اللہ  کی طر ف رجوع کرنا ہے۔

حضرت کرمانیp نے فرمایا ہے کہ اگر بندہ مومن خواب میں کسی پیغمبر کو تازہ رو اور خوش خوش دیکھے تو عزت اور جاہ اور نصرت پائیگا۔اگر غصہ میں دیکھے تو بد حالی اور رنج و سختی کی دلیل ہے۔اگر خواب میں پیغمبروں سے کچھ سنے تو ان کے علم سے حصہ پانے اور خوشی کی دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی پیغمبر کو مارا ہے تو یہ خیانت کی دلیل ہے، جیسا کہ حق  نے فر مایاہے:

فَبِمَا نَقْضِھِمْ مِّیْثَا قَھُمْ وَ کُفْرِھِمْ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ قَتْلِھِمُ اْلَاْ نْبِیَاۤ ءِ بِغَیْرِ حَقٍّ
ان کی عہد شکنی اور آیات الٰہی کے ساتھ کفر اور نا حق نبیوں کو قتل کرنے کی وجہ سے۔ النساء (4/155)

gold icon حضرت آدم p حضرت جعفر صادق r نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص اگر حضرت آدم p کو خواب میں دیکھے تو بزرگی اور ولایت پائےگا۔ فرمان حق  ہے:

وَعَصٰۤی اٰدَمُ رَبَّہ ٗفَغَوٰی°ثُمَّ اجْتَبٰہُ رَ بُّہٗ فَتَابَ عَلَیْہِ وَھَدٰی
آدم نے نافرمانی کی اور بہکا۔ پھر اس کے رب نے اس کو برگزیدہ کیا اور توبہ قبول کی اور ہدایت عنایت فرمائی۔ (طٰہٰ 20/122-121)

اور اگر خواب میں حضرت آدم p کو اپنے ساتھ بات کرتے دیکھے تو یہ علم آموزی کی دلیل ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

وَعَلَّمَ اٰدَمَ الْاَ سْمَاۤ ءَ کُلَّھَا
اورآدم کو سب نام سکھائے۔ (البقرۃ2/31)

اگر خواب میں دیکھے کہ حضرت آدم p نے اطاعت نہیں کی ہے تو یہ اس شخص کی نافرمانی اور بد بختی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ حضرت آدمp نے اس کا ہاتھ پکڑا ہے تو یہ بزرگی اور سلطنت کی دلیل ہے۔

gold icon حضرت سیّدہ حوا p اگر کوئی شخص خواب میں حضرت حوا p کو دیکھے تو دولت اور اقبال پائے گا، عیش ،خوشی ،وافر نعمت اور دراز عمر پائےگا۔

gold icon حضرت نوح p اگر کوئی شخص حضرت نوح p کو خواب میں دیکھے تو عمر دراز پائے۔ لیکن دشمن سے رنج اور سختی دیکھے اور انجام کار مراد کو پہنچے گا۔

gold icon حضرت ادریس p اگر کوئی شخص حضرت ادریس p کو خواب میں دیکھے تو اس کا کام نیک ہو اور عاقبت محمود ہوگی۔

gold icon حضرت ہود p اگر کوئی شخص حضرت ہود p کو خواب میں دیکھے تو دشمن اس پر افسوس کرے گا اور آخر کار فتح پائے گا۔

gold icon حضرت لوط p اگر کوئی شخص حضرت لوط p کو خواب میں دیکھے تو کام درست ہو اور دل کی مراد پائے گا۔

gold icon حضرت صالح p اگر کوئی شخص حضرت صالح p کو خواب میں دیکھے اور جگہ بہ جگہ تاویل کرے، اس پر خیر کا دروازہ کھولا جائےگا۔

gold icon حضرت ابراہیم p اگر کوئی شخص حضرت ابراہیم p کو خواب میں دیکھے تو حج کرےگا۔ بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ بادشاہ ظالم اس پر ظلم کرےگا اور وہ شخص ماں باپ کے ساتھ بد خوئی سے پیش آئے گا۔

gold icon حضرت اسماعیل p اگر کوئی شخص حضرت اسماعیل p کو خواب میں دیکھے تو بشارت ، فتح اور غنیمت کی پائے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

فَبَشَّرْ نٰہُ بِغُلَا مٍ حَلِیْمٍ
یعنی ہم نے خوشخبر ی دی اس کو ایک لڑکے بر دبارکی (الصافات 37/101)

gold icon حضرت یعقوب p اگر کوئی شخص حضرت یعقوب p کو خواب میں دیکھے تو فرزندوں کا غم و اندوہ کھائے اور آخر کار غم خوشی سے بدل جائے گا۔

gold icon حضرت یوسف p اگر کوئی شخص حضرت یوسف p کو خواب میں دیکھے تو لوگ اس کے اوپر بہتان لگائیں گے اور آخر کار بزرگی پائے گا۔

gold icon حضرت شعیب p اگر کوئی شخص حضرت شعیب p کو خواب میں دیکھے تو دشمن اس پر غلبہ پائے گا اور پھر وہ خود فتح پائے گا۔

gold icon حضرت موسیٰ p اگر کوئی شخص حضرت موسیٰ p کو خواب میں دیکھے تو اہل و عیال میں گرفتار ہو اور پھر خوش حال ہو جائے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:

وَوَھَبْنَا لَہٗ مِنْ رَّ حْمَتِنَاۤ اَخَا ہُ ھٰرُوْنَ نَبِیًّا
اور ہم نے اسکو اپنی رحمت سے اسکا بھائی ہارون نبی عنایت کیا ۔ (مریم 19/53)

gold icon حضرت داؤد p حضرت داؤد p کو خواب میں دیکھنا بزرگی، بادشاہی، نعمت اور مال مرتبے میں زیادتی کی دلیل ہے۔

gold icon حضرت زکریا p حضرت زکریا p کو خواب میں دیکھنا توفیقِ اطاعت کی دلیل ہے۔

gold icon حضرت یحییٰ p حضرت یحییٰ p کو خواب میں دیکھے تو اللہ تعالیٰ اس کو کارِ خیر کی توفیق عطا کرے گا۔

gold icon حضرت خضر p حضرت خضر p کو خواب میں دیکھنا درازیِ سفر، امن، رزق اور درازیِ عمر کی دلیل ہے۔

gold icon حضرت یونس p حضرت یونس p کو اگر کوئی خواب میں دیکھے تو غموں سے نجات پائے گا اور تاریکی سے اِن شاء اللہ روشنی میں آئے گا۔

gold icon حضرت ایوب p اگر کوئی شخص حضرت ایوب p کو خواب میں دیکھے تو ناامیدی اُمید سے بدل جائے گی اور توفیقِ اطاعت و خیرات حاصل ہوگی۔

gold icon حضرت محمد مصطفیٰ g اگر کوئی شخص حضرت محمد مصطفیٰ g کو خواب میں دیکھے تو سب غموں سے راحت پائے، قرض سے سرخرو ہو جائے، قیدی ہو تو نجات پائے، دہشت ہو تو امن پائے، قحط ہو تو تنگی دُور ہو۔ بعض کہتے ہیں کہ اگر مالدار ہو تو درویش ہو جائے گا۔ حضرت ابوہریرہ i نے کہا ہے کہ میں نے رسولِ خدا g سے سنا ہے:

مَن رَاٰنِیْ فَقَدْ رَأی الْحَقَّ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ بِیْ 1 (صحیح مسلم 2266 , کتاب 42 ,حدیث 23)
جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھاکیونکہ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا ہے۔ (صحیح مسلم: 2266)

اگر آپ g کو خواب میں تر ش رود یکھا جا ئے تو یہ سستی دین اور اس ملک میں بدعت کے ظاہر ہو نے کی دلیل ہے ۔ اگر آپ کو ایسی جگہ دیکھے کہ لو گ پکار تے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اجڑ ا ہوا ملک پھر آباد ہو جائے گا ۔ اگر آپ g کو کچھ کھاتے ہو ئے دیکھے تو صدقہ اور زکوٰۃ دینے کی دلیل ہے ۔اگر آپ g کو ایسی جگہ دیکھے جہاں کسی طرح کی بلا اور محنت نہیں ہے تو اس گاؤں میں اور زیادہ نعمت ہو گی ۔ خاص کر اگر مسجد میں دیکھے اور اگر آپ g کو غمنا ک یا بیما ر دیکھے تو یہ اس شخص کے دین کی کمزوری کی دلیل ہے ۔

حضرت کر مانی r نے فر ما یا ہے کہ اگر آنحضرت g کو کسی جگہ یاشہر میں دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس جگہ نعمت فراخ ہو گی ،لوگوں کو جمعیت خاطر ہو گی اور اس جگہ والے دشمن پر فتح حاصل کریں گے ۔ اگر آپ کے اعضاء میں سے کسی عضو کو کم ہو ا دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لو گ شریعت میں سست ہیں کیو نکہ آپ g کے جسم کا نقصان اس شخص کے دین کا نقصان ہے ۔ اگر دیکھے کہ آپ g نے اس کو تر یا خشک میو ے دیئے ہیں تو اس کو دین میں پار سائی حاصل ہو گی ۔

حضرت ابن سیرین r نے فر ما یا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آنحضرت g کو کسی نقص کے ساتھ دیکھے تو وہ نقص آپ کا اس خواب کے دیکھنے والے پر پڑے گا ۔ اگر کوئی شخص خواب میں آنحضرت g کا جنازہ دیکھے توا س ملک میں رنج اور مصیبت بہت آئے گی اوراگر جنازے کے پیچھے آپ کو جاتے دیکھا تو یہ خواہش اور بد عت کی دلیل ہے ۔اگر آپ g کو دیکھ کر صرف زیارت کی تو یہ مال اور نعمت او ر ولایت پا نے کی دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ آنحضرت g اس پر افسو س کر تے ہیں تویہ اس کے کافر ہو نے کی دلیل ہے جیسا کہ حق تعالیٰ نے ارشاد فر ما یا ہے :

قُلْ اَبِاللّٰہ ِوَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ کُنْتُمْ تَسْتَھْزِ ءُ وْنَ°لَا تَعْتَذِرُ وْاقَدْکَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَا نِکُمْ
کہہ دو، کیا اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول پر تمسخر کرتے ہو ۔ عذ رنہ کر و ۔تم نے اپنےایما ن کے بعد کفر کیا ہے ۔ (التوبۃ 9/65،66)

حضرت جعفر صادق r نے فر ما یا ہے کہ خواب میں پیغمبر و ں کی زیارت دس وجہ پر ہے (1)رحمت (2)نعمت (3)عزت (4)بزرگی(5)دولت (6)ظفر (7)سعادت (8)جمعیت (9)قوت (10) دونوں جہان کی خیر اور گاؤں کے لوگوں کی بہتر ی کہ جس جگہ یہ خواب دیکھا گیا ہے ۔

Privacy Policy   |   Terms and Conditions   |   © 2025 Islamic Dreams. All Rights Reserved.

  • Previous
  • 1
  • Next